Soorya Varnsham

 آج ریویو ہے اس فلم کا جس کو فقط میمز کی بدولت شہرت ملی یا لوگوں کو انڈین ٹی وی چینل Sat Max پہ بار بار دکھانے کی وجہ سے اس فلم کا پتا چلا اور اس چینل پر یہ آج تک دکھائی جاتی ہے


خیر بات کرتے ہیں اس فلم کے متعلق تو میں بتا دوں یہ فلم میں نے یقیناً سو بار سے زیادہ ہی دیکھی ہو گی اور یہ فلم میری دس پسندیدہ ترین فلموں میں سے ایک ہے

اس فلم کو بار بار دیکھنے اور یاد رکھنے پر جو چیز مجبور کرتی ہے وہ ہے امیتابھ بچن کی بے مثال اداکاری



کئی تنقید نگاروں کے نزدیک امیتابھ بچن اس فلم میں اداکاری کے معراج پر کھڑے نظر آئے


اس فلم میں باپ اور بیٹے کا کردار ادا کیا اور ایسا کردار ادا کیا کہ کمال کر دیا


دیگر اداکاروں میں قادر خان ، انوپم کھیر اور اس فلم کی ہیروین سومیا جو ایک حادثے میں اس فلم کے فوراً بعد چل بسیں ان کی اداکاری بھی شاندار رہی 


گو فلم فلاپ ہوئی لیکن آج یہ فلم ایک کلٹ بن چکی ہے جو کئی شاندار ڈائیلاگز کی بدولت یاد کی جاتی ہے


اگر آپ نے یہ فلم نہیں دیکھی اور بہترین اداکاری ، مزاح ، باب بیٹے کے رشتے کی دوریاں اور ناکامی سے کامیابی کے سفر کو دیکھنا چاہیں تو یہ فلم آپ کو لازمی دکھنی چاہیے

 

 یہ میرا پہلا ریویو ہے تو ہو سکتا ہے لکھنے میں کچھ خامیاں رہ گئی ہوں

Comments

Popular Posts